ملک کے مختلف حصوں میں شدید خشک سالی کے مدنظر وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سول سرونٹس سے کہا کہ وہ آبی وسائل کی تعمیر کے لئے منریگا کے فنڈ کا استعمال کریں۔
عام آدمی کو راحت پہنچانے کے لئے اختراعی خیالات پر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے کئی
حصوں میں خشک سالی ہے اور یہاں موجود ایڈمنسٹریٹروں کو اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ پانی کے ذخائر کیسے تعمیر کئے جائیں اور موجوہ ندی نالوں کو کس طرح صاف کرکے کارآمد بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے لئے وہ اپنے علاقے میں منریگا کے تحت ملنے والے فنڈ کو استعمال کرسکتے ہیں ۔